کراچی میں جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، 5 خواتین سمیت 35 افراد زخمی

ملک بھر میں پاکستان کا پچہترواں یوم آزادی جہاں انتہائی جوش و خروش اور شایان شان طریقہ سے منایا جارہا ہے وہیں چند ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔ کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 35 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں بھی دیگر شہروں کے طرح رات 12 بجے ہی آزادی کا جشن شروع ہوگیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد یوم آزادی کو منانے کیلئے سڑکوں پر نکلی۔

یوم آزادی کے جشن پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خواتین اور  بچوں کا خیال کیے بغیر سکیورٹی گارڈ نے جدید اسلحے سےفائرنگ کر دی۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی میں ہی خاتون اور مرد نے پستول سے فائرنگ کی۔

شہر قائد میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے واقعات فائرنگ کے واقعات ٹیپوسلطان، گلبہار، چاکیواڑہ، شیرشاہ، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، عزیزآباد، گلشن اقبال بیت المکرم مسجد، کیماڑی میں پیش آئے۔

سٹی کورٹ پان منڈی گنگا بائی کمپاؤنڈ، آرام باغ، سولجر بازار، لیاقت آباد، گارڈن، لیاری بکرا پیڑی، نیو ٹاؤن، اور ڈیفنس فیز 2 میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس نے عیدگاہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم محمد افنان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts