کراچی میں جرمنی سے آیا شخص گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

کراچی میں بیرون ملک سے آئے شہری بھی اسٹریٹ کرائم سے محفوظ نہیں رہے۔ جرمنی سے آیا شخص اپنے ہی گھر کی دہلیز پر لٹ گیا۔ ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں جرمنی سے آنے والے شہری کو گھر کی دہلیز پرلوٹ لیا گیا، لوٹ مارکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

ڈکیتی کا واقعہ بفرزون سیکٹر پندرہ اے میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ شہری ایئرپورٹ سے گھر پہنچا تو ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے آگیا، ملزم نے اسلحے کے زور پر بیگ چھینا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بیگ میں یورو، تیرہ لاکھ روپے، دو موبائل فون اور جرمن نیشنل کارڈ موجود تھا، متاثرہ شہری نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کرا دیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts