Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں جانوروں کی آلائشیں جمع کرنے کیلئے 93 مقامات مختص

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی ہدایت پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں قربانی کے جانوروں کی باقیات (اوجڑیاں، ہڈیاں اور دیگر) جمع کرنے کیلئے 93 مقامات مقرر کئے ہیں۔

کراچی میں ضلع ملیر کے لانڈھی کورنگی زون میں آلائشیں جمع کرنے کیلئے 6 مقامات مقرر کئے گئے ہیں جو کہ عید گاہ گراؤنڈ، میمن گوٹھ، گلشن حدید، قائدآباد پل کے نیچے، گوشت مارکیٹ اور بھٹائی آباد میں آلائشیں جمع کرنے کے پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

ضلع ویسٹ میں 9 مقامات مختص کئے گئے ہیں جس میں سے سائٹ ایریا میں ہزار چوک اور قصبہ موڑ، سرجانی میں سیکٹر سیون اے تھانے والی گلی اور سیکٹر فور سی سریا مل روڈ، اورنگی ٹاؤن میں جرمن گراؤنڈ، کالا گراؤنڈ، مرکزی قبرستان، بلقیس چوک اور ریحام بابا اسٹیڈیم میں پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

ضلع کیماڑی میں مقرر کئے گئے 11 مقامات میں سے سائٹ اے میں گٹرباغیچہ، ماڈل پارک اور جہان آباد، بلدیہ ٹاؤن میں روبی موڑ، ایکس 3 اسٹاپ، گلشن مزدور، اور سیکٹرنائن بی جبکہ کیماڑی ٹاؤن میں شیرشاہ روڈ، ماڑی پور روڈ اور نالا اسٹاپ میں آلائشیں جمع کرنے کے پوائنٹس موجود ہیں۔

ضلع جنوبی میں لیاری ٹاؤن میں کھڈہ مارکیٹ، نادرہ آفس چاکیواڑہ روڈ، موسیٰ لین اور بکرا پیڑی مرزا آدم خان روڈ اور صدر ٹاؤن میں گارڈن چڑیا گھر، قسمت سینیما، حبیب بینک پلازہ، اردو بازار، ککری گراؤنڈ، خان چورنگی، ماما پارسی اسکول کے پیچھے، گلاس ٹاور اور بوٹ بیسن پر آلائشیں جمع کرنے کے مقامات مختص کئے ہیں۔ ضلع جنوبی میں مختص کئے گئے مقامات کی تعداد 13 ہے۔

ضلع شرقی میں جمشید ٹاؤن میں سنڈے بازار، اقرا یونیورسٹی، یوبی ایل بینک، کوریڈور 2 شاہراہ قائدین اور جناح گراؤنڈ جبکہ گلشن اور گلشن ہجری میں اردو کالج، اے جی پی آر آفس نیپا چورنگی کے قریب، مبینہ ٹاؤن، گلستان جوہر بلاک 15، سنڈے بازار بلاک 7 گلشن اقبال، فاریہ اپارٹمنٹس، سینٹرل آئی لینڈ رینبو اپارٹمنٹس، کراؤن پلازہ موسمیات، انڈس پلازہ اور سائٹ سپر ہائی وے پولیس اسٹیشن پر مقامات بنائے گئے ہیں اور مجموعی طور پر ضلع شرقی میں بنائے گئے مقامات کی تعداد 16 ہے۔

ضلع کورنگی میں آلائشوں کو جمع کرنے کیلئے 15 مقامات بنائے گئے ہیں جن میں سے کورنگی میں تصویر محل سینما، کوسٹ گارڈ چورنگی، 5 ہزار روڈ اور قیوم آباد گراؤنڈ، لانڈھی میں امامی گراؤنڈ، آر آر میموریل گراؤنڈ، بخاری فیکٹری اور فاروقی گراؤنڈ، شاہ فیصل میں ستارہ پیلس، وائرلیس گیٹ ، وائرلیس گیٹ ملت روڈ زمزمہ اور بیت القرآن زمزمہ جبکہ ماڈل ٹاؤن میں کھرکرا پار پولیس اسٹیشن، ماڈل پھاٹک اور برف خانہ پر پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ضلع سینٹرل میں آلائشیں جمع کرنے کیلئے سب سے زیادہ 21 مقامات مختص کئے گئے ہیں۔ نیو کراچی میں بلال گراؤنڈ، فور اسٹار لان، 3 ہزار قبرستان، ٹاؤن آفس کے پیچھے، بن قاسم اسٹیڈیم، صبا والی چورنگی، ڈی کا موڑ اور سنڈے بازار میں پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد میں فاروق اعظم مسجد، حیدری مارکیٹ، سیون سی بس اسٹاپ، شاہراہ زید، عبداللہ گرلز کالج، گلبرگ میں یاسین آباد لیاری ایکسپریس وے، ٹوڈی گراؤنڈ، شفیق موڑ، ڈینگا پوائٹ، لیاقت آباد میں ڈاکخانہ فلائی اوور، سرسید کالج، سراج الدولہ کالج اور ناظم آباد عیدگاہ پیٹرول پمپ میں آلائشیں جمع کرنے کیلئے مقامات مقرر کئے گئے ہیں۔

جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے عیدالاضحٰی کے دوران سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی 6 ہزار 802 گاڑیاں اور 24 ہزار 366 ارکان سرگرم عمل ہوں گے۔

باقیات کو سڑکوں سے اکٹھا کیا جائے گا اور کلیکشن پوائنٹس پر لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد ان باقیات کو کراچی کے دو لینڈ فل سائٹس گووند پاس اور جام چکرو تک پہنچایا جائے گا، جہاں انہیں دفن کرنے کے لیے 18 خندقیں کھودی گئی ہیں۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو کہیں کوئی باقیات پڑی ملیں تو وہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1128 پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts