کراچی میں تیز بارش جاری، اہم شاہراہیں اور انڈرپاسز ٹریفک کیلئے کلیئر ہیں، مرتضٰی وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان ، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں مسلسل بارش کے باوجود اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے متعلق لکھا کہ کراچی میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک صورتحال قابو میں ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں۔  سڑکوں کے کناروں پر جمع پانی کو صاف کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے اب تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھر سمیت کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی اندیشہ ہے جس کے سبب محکمہ موسمیات نے  تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts