کراچی میں تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

شہرقائد میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شخص کی جاں لے لی۔ تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقہ ٹیپو سلطان پل پر پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موت کی وادی میں چلا گیا۔

 

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیو نے رکنے کے بجاے فرار ہونے کی کوشش کی تو مشتعل شہریوں نے ڈمپر کا پیچھا شروع کردیا۔ مشتعل افراد کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور ہواس باختہ ہوا اور تیز رفتاری کے باعث ڈمپر ہی الٹ گیا۔

 

ڈمپر الٹنے کے باوجود ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ڈرئیوار کی تلاش شروع کردی ہے اور ڈمپر کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ حادثے کے نتیجہ میں ٹیپو سلطان پل کو بھی نقصان پہنچا۔

 

امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے، فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 

واضح رہے 2022 کا سال کراچی کے شہریوں کیلئے کڑا امتحان بنتا جارہا ہے۔ رواں سال اب تک 150 سے زائد افراد مختلف حادثات میں زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

 

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts