Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں تھری ایڈیٹس فلم کی طرز پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ، مسافر کا دل کا دورہ جعلی نکلا

پاکستان میں ایک شخص نے بھارتی فلم تھری ایڈیٹس کی کہانی کا کچھ حصہ حقیقت میں کردکھایا۔ وصی نامی شہر نے دل کے دورہ کا بہانہ بناکر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروادی۔ پی آئی اے نے سید وصی نامی شہری کو بلیک لسٹ کردیا۔

 

گزشتہ روز کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں سید وصی نامی شہری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پرواز کو واپس جناح ٹرمینل بلوایا گیا اور جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

 

جہاز کے لینڈ ہونے کے بعد سید وصی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اسے سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

متاثرہ مسافر کی اسپتال سے جاری رپورٹ میں مسافر کے دل کا دورہ مشکوک ثابت ہوا۔ حقیقت کھلنے پر پی آئی اے نے سید وصی نامی شہری کو پی آئی اے کی پروازوں میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر سید وصی نے روانگی سے قبل دومرتبہ کنفرم ٹکٹ منسوخ بھی کروائی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  اب یہ شہری پی آئی اے میں کبھی سفر نہیں کرسکے گا۔

 

مسافر کی غلط بیانی اور جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث ادارہ کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ طیارے میں اڑان کے وقت 5 فیول ٹینکس میں 1000 کلو ایندھن موجود تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts