کراچی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام ثابت ہونے پرشوہر کو 14سال قیدکی سزا

کراچی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام شوہر پر ثابت ہو گیا۔ جج نے شوہر کو قید کی سزا سنانے کے ساتھ جرمانہ بھی کردیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے متاثرہ خاتون کی موجودگی میں ملزم کوثرعباس کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ آج 3 سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ دوران ٹرائل اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ پراسیکیویشن نے کہا کہ واقعہ مارچ 2021ء کو پیش آیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts