Search
Close this search box.

کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں 38 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، آئی جی سندھ

الیکشن کمیشن اور سندھ پولیس نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں 38 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر، آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ 

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد کو پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس میں بتایا کہ کراچی میں 4 ہزار 995 اور حیدرآباد کے 3 ہزار 971 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 60 ہزار سرکاری ملازمین کی خدمات لی جائیں گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ کراچی میں 38 ہزار 233 اور حیدرآباد میں 24 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں