سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون میں مذید ترمیم کردی ہے جسکے باعث کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 34 کے تحت 120 دن کے اندر بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی تھا۔سندھ حکومت نے ایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد 120 میں انتخابات کرانے کی شق ختم کردی۔
لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی سندھ کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لے لی گئی ہے۔ جسکے بعد کراچی اور حیدرآباد میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا امکان ختم ہوگیا ہے۔
سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ مطلوبہ پولیس فورس دستیاب نہیں ہے، اسلئے فوری طور پر بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 9 نومبر کو ہونیوالی سماعت مؤخر کردی گئی جو اب 15 نومبر کو ہوگی۔