کراچی کے علاقے ماڑی پور میں واقع بجلی گھر میں چوری کی کوشش ناکام ہوگئی۔ مبینہ طور پر بجلی گھر میں چوری کرنے والا شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ماڑی پور میں واقع بجلی گھر سے ایک شخص کی دو سے تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ شخص بجلی گھر میں چوری کے لئے آیا تھا۔
پولیس کے مطابق اس شخص کی لاش کے پاس سے اوزار اور دیگر سامانا ملا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص چورتھا اور بجلی گھر میں چوری کیلئے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے کے باعث اس شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔ مرنے والے کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور اس شخص کا ماضی میں کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔