کراچی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہی دن میں 34 مقدمات درج

کراچی میں بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ شہر قائد میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایک ہی دن میں 34 مقدمات درج ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ، ایک دن میں بجلی چوروں کے خلاف 34 ایف آئی آر درج کئے گئے۔

بجلی چوری کی ایف آئی آر پاک کالونی، لیاری، اورنگی ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا تھانوں میں درج کی گئیں جبکہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔

واضح رہے کہ سندھ کی نگراں حکومت نے بھی صوبے بھر میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اوراس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts