کراچی میں بارش کے دوران نالے میں گرکر جاں بحق ہونے والے شہری کی اہلیہ نے کراچی میونسپل کارپوریشن پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔ کے ایم سی پر ساڑھے 3 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 3 فروری کو بارش کے دوران نالے میں گرکر جاں بحق ہونے والے شہری فخرعالم کی اہلیہ نے سینئرسول جج غربی کی عدالت میں تین کروڑ اکہترلاکھ روپےہرجانےکادعویٰ دائر کیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کے ایم سی کی نااہلی اوربارش کاپانی نہ نکالنے کے باعث فخرعالم جاں بحق ہوا۔ اہلیہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے ایم سی سے ہرجانہ دلوایا جائے۔
واضح رہے کراچی میں تین فروری کو ہونے والی بارش کے دوران شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، متاثرہ شخص اپنے کام کی جگہ سے نکلا تھا اور بلدیہ ٹاؤن میں گھر جا رہا تھا کہ سائٹ بی تھانے کی حدود میں پھسل کر نالے میں گر گیا، بعد ازاں اس کی لاش جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ملی۔ وہ پانچ بچوں کا باپ تھا۔