کراچی میں ایک ماہ کیلئے بجلی 2.59 روپے فی یونٹ سستی کردی گئی

کراچی کے شہریوں کو نیپرا نے ایک ماہ کے لئے بڑی خوشخبری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

 

ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف (آئندہ ماہ) مارچ کے بلوں پر ہو گا۔ قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے کراچی والوں کو مارچ کے بلوں میں تين ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts