کراچی میں ایک بار پھر ڈینگی کا وار, 2 روز میں 4 اموات

کراچی میں مون سون کی بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس نے ایک بار  پھر سر اٹھا لیا ہے ، وائرس سے 2 روز کے دوران 4 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں                                                                                        
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح ہسپتال میں اب تک ڈینگی وائرس سے 3 افراد کی اموات ہو چکی ہیں،  تاہم ایک نجی ہسپتال میں بھی ڈینگی متاثرہ نوجوان کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ 
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس میں دوبارہ سے شدت آئی ہے جو کہ انتہائی خطرے کا باعث ہے  ۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے جناح ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریض تشویش ناک حالت میں  بلیڈنگ کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts