کراچی میں انٹر کے امتحانات کا شیڈول تبدیل، 18 جون سے آغاز ہوگا

اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے ٹائم ٹیبل میں ردوبدل کردیا۔ شہرقائد میں انٹر کے امتحانات اب 15 جون کے بجائے 18 جون سے شروع ہوں گے۔

 

اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کی ہدایت پر ناظم امتحانات انور علیم خان زادہ نے کورنگی لانڈھی سے قومی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر ٹائم ٹیبل تبدیل کیا۔

 

کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے جس کے تحت انٹر کے امتحانات اب 15 جون کی بجائے 18 جون سے ہوں گے۔

 

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 18 جون کو مختلف زمروں کے چار پرچے ہوں گے۔ جن میں پرچہ نباتیات 2 ، معاشیات 2 ، کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل اور بزنس میتھمیٹکس 1 شامل ہیں۔

 

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 6 جولائی تک جاری رہیں گے، جسکے بعد عملی امتحانات کا آغاز ہوگا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts