پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 5 ماہ قبل اغواء ہونے والی 13 سالہ لڑکی کا معمہ حل ہوگیا۔ اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے مغوی بچی کو بازیاب کرالیا۔
اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے قائدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغویہ لڑکی مشعل نور کو بازیاب کرالیا اور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کیا جنکی شناخت نعمان اور لال محمد کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
مشعل کو دسمبر 2022 میں سعید آباد سے اغوا کیا گیا تھا اور واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت درج تھا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور نظر رکھیں کہ وہ موبائل فون میں کس سے بات کرتے ہیں اور کون لوگ ان کے دوست ہیں۔