کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ایس ایس یو کمانڈوز کی تعیناتی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے حکومت اور سیکیورٹی ادارے بلاآخر متحرک ہوگئے۔ شہر کے مختلف مقامات پر ایس ایس یو کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا۔ کمانڈوز پولیس کی مدد اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائیں گے۔

 

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی ہدایت پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ( ایس ایس یو ) کے کمانڈوز کو موٹرسائیکل اسکواڈ کے ہمراہ تعینات کیا گیا ہے۔

 

ایس ایس یو کمانڈوز کی تعیناتی شہر کے بیشتر کرائم کے ہاٹ اسپاٹ مقامات پر کی گئی ہے۔ ایس ایس یو کمانڈوز کے کراچی کے تمام اضلاع میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

 

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے مددگار15 پولیس کو بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنی حدود میں پیٹرولنگ کو بڑھائیں اور شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی کے عمل میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر ایس ایس یو کی نفری نے گشت شروع کردیا ہے۔

 

ایس ایس یو کے اہلکار ہاٹ اسپاٹس پر اسنیپ چیکنگ بھی کررہے ہیں جبکہ مددگار ون فائیو کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے مددگار ون فائیو کو مرکزی شاہراہوں پر رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ شہر میں 20 گاڑیوں اور 15 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایس ایس یو نفری نے کام شروع کردیا ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts