کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، مذید 6 افراد زخمی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کردیا۔ شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد نے مختلف وارداتوں کے دوران 6 افراد کو زخمی کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے صدر میں تعینات اہلکار عدنان سولجر بازار میں واقع اسٹیٹ ایجنسی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی ہوا۔ واردات کرنے والے 4 ڈکیت اسٹیٹ ایجنسی سے نکل کر پیدل ہی فرار ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا

 

نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم اور 5 آئی ، جبکہ بلال کالونی میں بھی اسٹریٹ کرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں مزاحمت کرنے پر 5 افراد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

 

واضح رہے گزشتہ چند دنوں میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر صحافی اور پولیس اہلکار سمیت 15 افراد کو قتل بھی کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس اور رینجرز کو احکامات جاری کررکھے ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts