کراچی میں اسٹریٹ کرائم بےقابو، خرم شیرزمان کا وفاق کو مدد کیلئے خط

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خط لکھ دیا۔ خرم شیر زمان نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے وفاق سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

 

خط میں خرم شیر زمان نے لکھا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات حد سے زیادہ تجاوز کرگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 2021 میں 80 ہزار سے زائد راہزنی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2020 کے مقابلہ میں 2021 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔




خرم شیر زمان کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز میں 97 فیصد موٹر سائیکل ، موبائل اور گاڑیاں چوری اور چھیننے سے متعلق تھے۔ کراچی کے شہریوں کا سندھ حکومت اور کراچی پولیس سے اعتماد اور امید ختم ہوگئی ہے۔

 

شہر میں جنگل کا قانون ہے جو شہریوں کیلئے ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ صورتحال کی بہتری کیلئے شہری وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ میری گزارش ہے اس اہم مسئلے پر وفاقی حکومت غور کرے۔ کراچی کے امن کو قائم رکھنے کیلئے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts