Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں اجرت لے کر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث جاوید لنگڑا کو گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان

کراچی میں اجرت لے کر ٹارگٹڈ سیریل کلنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں میں ملوث مبینہ ملزم جاوید لنگڑا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے ماتحت افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ٹارگٹ کلر جاوید لنگڑا کو ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا ہے، منظم گروہ نے کراچی میں 3 افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ میں جب پولیس قاتل تک پہنچی، تو 2 مزید قتل کے سراغ مل گئے، گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا گروپ ارشد عرف ماموں کے لیے کام کرتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر نے 4 جون 2022 کو رضویہ میں ابراہیم شیخ کو قتل کیا تھا، یہ ٹارگٹ کلنگ ارشد ماموں کے ہمراہ تین ساتھیوں کی مدد سے کی گئی تھی، ملزم کے مطابق ارشد ماموں نے ابراہیم کی سپاری حاصل کی تھی۔

قتل کے سلسلے کا یہ تیسرا واقعہ تھا، سب سے پہلے جمشید عالم کو پریڈی الیکٹرانک مارکیٹ میں قتل کیا گیا تھا، جاوید لنگڑا نے بتایا کہ اس ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل پر اس کے ساتھ بہادرعرف فیصل تھا۔

قتل کے اس واقعے میں بہادر گرفتار ہوا تو جمشید عالم کے ڈرائیور نے اس کی شناخت کی اور گواہی دی، جاوید لنگڑا نے انکشاف کیا کہ گواہی اور شناخت کرنے والے ڈرائیور کو بہادر نے جیل میں بیٹھ کر مروا دیا۔

یاد رہے کہ جمشید عالم کے ڈرائیور مرتضیٰ کو بفرزون میں قتل کیا گیا تھا، اس قتل کے منصوبہ ساز گروہ کے سرغنہ ارشد ماموں اور بہادر عرف فیصل کالا تھے۔ جاوید لنگڑا نے بتایا کہ ہر ٹارگٹڈ قتل کے بدلے میں اجرت وصولی کی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts