کراچی میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والا تیز بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے۔ شہر میں موسلادھار بارشوں محکمہ موسمیات کو بھی حیران کردیا۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے جیونیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ کراچی شہر میں فروری میں اتنی تیز بارش نہیں ہوتی۔ فروری میں کراچی میں ہونے والی یہ بارشیں غیر معمولی ہیں، ہمیں اتنی تیز بارش کی اُمید نہیں تھی، کوئی بھی موسمیاتی ماڈلز کراچی میں اتنی تیز بارش کی پیش گوئی نہیں کر رہے تھے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیز بارش کا اسپیل اب نکل چکا ہے۔ شام تک کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کراچی میں موسم خوشگوار رہے گا۔ 8 فروری کو الیکشن والے دن شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور پولنگ ڈے پر موسم صاف رہے گا۔