کراچی میں رات گئے آرام باغ کے علاقے مین پاکستان چوک کے قریب چار منزلہ عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عمارت کے معائنہ کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں 4 منزلہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیاں گرنے سے تین خواتین پھنس گئی تھیں جنہیں بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا۔
خواتین کو عمارت سے ریسکیو کرنے کے آپریشن میں اسنار کل اور فائربریگیڈ کے عملے نے حصہ لیا۔ خوش قسمتی سے سیڑھیاں گرنے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے عمارت کی سیڑھیاں گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کے چاروں فلور چیک کریں گے، عمارت خطرناک حالت میں ہوئی تومحفوظ کرائیں گے۔