محکمہ موسمیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہرقائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت درجہ حرارت 29 ڈگری ہے اور ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ شہر میں دوپہر سے بارش کا امکان ہے اس دوران شہر کے مختلف حصوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ اگلے ایک سے دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ 48 سے 72 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔