شہر قائد میں چند روز سے چلنے والے ہواؤں میں آج مزید تیزی آگئی ہے۔ کراچی میں آج دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی جسکے باعث کھلے میدانی علاقوں میں گرد و غبار بھی ہوا میں شامل ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہیں، آج مطلع صاف رہے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تیز ہواؤں کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاط برتنے ، درختوں ، سائن بورڈ اور کمزور عمارتوں سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔