کراچی میں آج بادل پھر برسیں گے، محکمہ موسمیات

شہرقائد میں آسمان سے ایک بار پھر پانی برسنے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافہ کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔ چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز  کے مطابق آج دوپہر کے بعد کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس میں وقت بڑھنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا۔ بارش برسانے والا مغربی سسٹم رات کے وقت شدت اختیار کرجائے گا جو کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا سبب بنے گا۔ بارش سے قبل شہرقائد میں تیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر یا شام تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جسکے بعد یہ مغربی سسٹم سندھ سے نکل جائے گا تاہم اگلے چوبیس گھنٹوں تک موسم ابر آلود ہی رہے گا۔
 بارش کے نتیجہ میں کراچی میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ کا امکان ہے، رات کے اوقات میں درجہ حرات 10ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرسکتا ہے۔شہر قائد چند دنوں تک شدید سردی کی لپیٹ میں ہی رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم جنوری کے تیسرے ہفتہ کے آخر میں ایک بار پھر کراچی کو متاثر کرسکتا ہے لیکن اسکا حتمی اندازہ وقت قریب آنے پر ہی لگایا جائے گا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts