کراچی سے گوادر جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ بس کے کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی بس کو حادثہ کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب پیش آیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کو اوتھل کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسیکو حکام کا کہنا ہے حادثہ میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے جسکے باعث زخمی شخص کو اوتھل سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔