Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ فیروزہ کے قریب پیش آیا، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کراچی سے سیالکوٹ جارہی تھی ۔ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts