Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت ملک کے 5 شہروں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے پانچ شہروں کے نو سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائے بی اے تھری کلسٹر پایا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور، بدین، پشاور، چمن کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے۔ پانچ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 6 تا 13 مارچ ہوئی تھی۔

شہرقائد میں کراچی ایسٹ راشد منہاس روڈ ، ایسٹ مچھر کالونی، چکورا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ رواں برس کراچی ایسٹ کے 12 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔

کراچی ایسٹ کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور لوکل ہے جبکہ کراچی ساوتھ کی ہجرت کالونی کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، جہاں پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔

کراچی ملیر لانڈھی بختاور کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، ملیر لانڈھی بختاور کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

رواں برس 30 اضلاع کے 83 سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، پولیو پازیٹو 80 سیوریج سیمپلز جینیاتی طور لوکل ہیں جبکہ 3 سیوریج سیمپلز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے نکلا ہے۔ رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts