کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گے۔

سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں اور کالجز پر ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ بھر اسکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی اور جو اسکول یا کالج اسکی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts