کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر کراچی کے مطابق مہم میں کراچی کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاٸے جاٸیں گے ۔ تاہم سندھ بھر میں 5 سال تک کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوٸے 74 ہزار سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلاٸیں گے۔
پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی  اس مہم میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔
اس ضمن میں انسداد پولیو پروگرام سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جولائی 2020 سے سندھ میں پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز منفی رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری 2021 میں فقط بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا ۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts