کراچی سرکلر ریلوےکی بحالی،پاکستان ریلوے نے شیڈول جاری کر دیا

کراچی:پاکستان ریلوے نے کراچی کے عوام کے لئے 19 نومبر سے پہلے فیز میں اورنگی اور پپری کے درمیان کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کا شیڈول جاری کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سر کلر ریلوے ٹرین صبح6 بج کر 30 منٹ پر اورنگی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر منگھو پیر، سائٹ، شاہ عبدالطیف، بلدیہ، لیاری، وزیر مینشن،کراچی سٹی، کراچی کینِٹ،ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئرپورٹ، ملیر کالونی،ملیر،لانڈھی، جمعہ گوٹح، بن قاسم اور بلدیہ نالہ سے ہوتی ہوئی صبح9 بج کر 15 منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
دوسری ٹرین اورنگی ریلوے اسٹیشن سے صبح 10 بجے روانہ ہو گی، تیسری ٹرین اورنگی سے دوپہر 1 بجے جبکہ چوتھی ٹرین شام 4 بجے روانہ ہو گی۔
اسی طرح کراچی مارشلنگ یارڈ پپری سے پہلی ٹرین صبح 7 بجے چلے گی جو اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی صبح9 بج کر 45 منٹ پراورنگی ریلوے اسٹیشن پہنچےگی۔ جبکہ مارشلنگ یارڈ پپری سے دوسری ٹرین صبح 9 بج کر 30 منٹ پر، تیسری دوپہرایک بجے اور چوتھی ٹرین شام 4 بج کر 30 منٹ پر چلے گی۔ سرکلر ریلوے ٹرین کے مسافروں کےلئے اسٹیشن ٹو اسٹیشن کراچی 50 روپے مقرر کیا گیا ہے

Spread the love
جواب دیں
Related Posts