کراچی: اے این ایف کی کاروائیاں، جائے نماز اور کپڑوں میں چھپائی گئی 30 کلوگرام منشیات برآمد

کراچی میں انٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس ( اے این ایف ) کی تین بڑی کارروائیوں کے دوران 30 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ جنکی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

 

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی گئی جہاں آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔ برآمد شدہ آئس تولیوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ کارگو کراچی کی رہائشی امبر رمضان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

 

دوسری کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، کارروائی شارع فیصل پر واقع کوریئر کمپنی پر عمل میں لائی گئی۔ برآمد شدہ آئس خواتین کے کپڑوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ پارسل شیخوپورہ کی رہائشی شگفتہ بانوں کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

 

تیسری کارروائی میں کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ہے، برآمدشدہ آئس 3 عدد جائے نمازوں میں چھپائی گئی تھی۔ پارسل لاہور کے رہائشی ارشد علی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

 

 

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts