کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے پستول برآمد

پاکستان کے سب سے بڑے اور شہر قائد کے مصروف ترین جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے بیگ میں چیکنگ کے دوران پستول اور گولیاں ملیں، اسلحہ برآمد ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔


مسافر کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی جو کراچی سے ترکی جارہا تھا۔ مسافر نے پولیس کو بیان دیا کہ یہ پستول لائسنس یافتہ ہے، بچوں نے غلطی سے پستول اور گولیاں بیگ میں رکھ دی تھیں جسے وہ گھر پر بیگ سے نکالنا بھول گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کے پستول کے لائسنس کی تصدیق کی جارہی ہے، تصدیق ہونے کے بعد یوسف نامی مسافر کو رہا کردیا جائے گا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts