کراچی ائیر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ایک لاکھ درہم مالیت کی جعلی اماراتی کرنسی برآمد کرلی۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ مطابق ملزم کراچی ائیرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہورہا تھا جہاں تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ اسکیننگ کے دوران ملزم کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے، ملزم نے بہت مہارت سے بیگ کے نچلے حصے میں کرنسی چھپا رکھی تھی جس کی نشاندہی اسکین سے ہوئی۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق ائیرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔