Search
Close this search box.

کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اسمگلر گرفتار کرلیا۔ ملزم انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

انسانی سمگلر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کو مقدمہ نمبر 323/2022 میں مطلوب تھا، ملزم کی شناخت نقاش کے نام سے ہوئی ہے۔ نقاش نامی اسمگلر فلائٹ نمبر ایف زیڈ 332 سے متحدہ عرب امارات فرار ہورہا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ پر ایکٹو تھا۔ نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا پر ملزم نقاش خان کو پرواز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا گیا اور آج اسے ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں