کراچی اور کوئٹہ کو دھچکا، عامر انجری آفریدی کورونا کا شکار

پاکستان سپرلیگ کے آغاز سے قبل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ کراچی کنگز کے اہم باؤلر محمدعامر انجری کا شکار ہوگئے۔ عامر ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

 

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عمادوسیم اور غیرملکی کھلاڑی جارڈن تھامپسن بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔ دونوں پلیئر کراچی کے ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں۔ عماد اور جارڈن صحتیاب ہونے اور دو کورونا منفی ٹیسٹ آنے کے بعد کراچی کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

 

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔ شاہد آفریدی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کےبعد گھر چلے گئے ہیں۔ جہاں وہ پی سی بی پروٹوکولز کے مطابق گھر میں ہی قرنطینہ کریں گے۔

 

شاہد آفریدی 7 دن آئسولیشن مکمل کرنے اور پھر دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دوبارہ بائیوببل کا حصہ بنیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts