کراچی اور لاڑکانہ کے بعد حیدرآباد میں بھی رواں ماہ پیپلز بس سروس کا آغاز ہوجائے گا

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد کے شہریوں کو بھی خوشخبری سنادی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز اس ماہ میں ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے لکھا کہ پیپلزبس سروس کوپورے صوبےمیں وسعت دی جا رہی ہے، اب حیدرآباد کے شہری پیپلز بس سروس سے سفر کر سکیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اب ہر شہری بہترین سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا، اس ماہ میں حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ پہلے روٹ  کیلئے حیدرچوک سے ہٹڑی پولیس اسٹیشن کا انتخاب کیا گیا، حیدرآباد میں روٹ پر15بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts