کراچی اسٹیڈیم میں باپ کی بیٹے کے آپریشن کیلئے اپیل، شاہدآفریدی نے مدد کا اعلان کردیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد میچ سے محظوظ ہونے اسٹیڈیم پہنچی۔ شائقین کے منفرد بینرز میچ کے دوران توجہ کا مرکز بنے رہے ایسا ہی ایک بینر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک باپ اپنے بیٹے کے آپریشن کیلئے مدد کی اپیل کررہا تھا۔

 

مجبور باپ نے پلے کارڈ پر محمدرضوان اور شاہد آفریدی نے مدد کی درخواست کی تھی۔ پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ محمدرضوان اور شاہد آفریدی خدارا میرے بیٹے کا آپریشن کرادو۔ تصویر میں چھوٹا بچہ بھی موجود تھا جس میں کیمرہ مین اور کمنٹیٹرز سے انکی جانب توجہ کی درخواست کی گئی تھی۔

 

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ایک صارف نے شاہدآفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے بچے کی مدد کرنے کا کہا۔ شاہدآفریدی نے توجہ دلانے پر شکریہ ادا کیا اور بچے کی مدد کا بھی اعلان کردیا۔

 

شاہدآفریدی نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ میری اور شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کی ٹیم بچے کے اہلخانہ تک پہنچے گی۔ ہم اس بچے کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts