کراچی، 12 روز میں کم عمر ڈرائیوروں کاایک کروڑ روپے سے زائد کا ٹریفک چالان

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر  محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب  سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کم عمر ڈرائیوروں اور ان کے والدین کے خلاف 2 ستمبر سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا جو کہ تاحال جاری ہے ۔
اس ضمن میں اب تک کراچی ٹریفیک پولیس کی طرف سے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیوری پر 10368 چالان اور 5184000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
تاہم گاڑی چلانے کی اجازت دینے والے والدین  اور مالکان پر بھی 5010 چالان جبکہ 5010000 روپے کے جرمانے کیے گئے  ۔ 
اسی اثنا میں اب تک 9997 گاڑیاں بھی ضبط کی جا چکی ہیں ۔
ٹریفک پولیس کی اس خصوصی مہم میں دو ہفتوں کے دوران ہی ہونے والے چالان پر جرمانوں کی مجموعی رقم اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 94 ہزار روپے بن چکی ہے 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts