کامیڈی کنگ سب کو رنجیدہ کر گئے ، پاکستان سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری میں گہرا سوگ

کامیڈی کنگ سب کو رنجیدہ کر گئے ، پاکستان سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری میں گہرا سوگ
پاکستان کے معروف اداکار اورکامیڈین عمر شریف کے انتقال پر پاکستان سمیت ہندوستان کے بھی شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
سینیئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میرا اور عمر شریف کا ساتھ 40 سال رہا، عمر شریف جیسا انسان شاید ہی پاکستان کی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کبھی آئے۔
اداکار ہمایوں سعید نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمر شریف کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ بلا شبہ کامیڈی کنگ تھا، اللہ ان کی روح کو سلامت رکھے، ہم آپ کو یاد کریں گے ،عمر بھائی۔
معروف گلوکار علی ظفر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمر شریف صاحب کے انتقال پر کچھ کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں،  اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نےکہا ہےکہ ‘ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رلا کر چلاگیا، عمر شریف کی حب الوطنی اور انسان دوستی کو نہیں بھلایا جا سکتا’۔
معروف اسٹیج اداکار شکیل صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے جو بھی سیکھا عمر شریف سے سیکھا ہے، عمر شریف کے لیے جو بھی کہا جائے وہ کم ہے، عمر شریف کام کے معاملے میں بہت سخت تھے، بھارت میں جتنے بھی کامیڈین ہیں سب عمرشریف کو استاد مانتے ہیں، حکومت سے اپیل ہےکہ ان کی والدہ کے نام پر عمر شریف کا اسپتال بنانےکا مشن پورا کیا جائے۔
اسٹیج کے معروف اداکار سلیم آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں کامیڈی کے موجد عمر شریف ہیں، تمام کامیڈین غم میں ہیں، عمر شریف کا والدہ سےخاص رشتہ تھا، ان کے نام پر اسپتال بنا رہے تھے۔
اداکار شفقت چیمہ کا کہنا تھا کہ عمر شریف کا خلا اور کوئی پُر نہیں کرسکتا، عمر شریف کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی، اللہ عمر شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ’ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہنسانےکے لیے شکریہ’۔
اداکار احسن خان نے عمرشریف کےانتقال پرگہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عمر شریف نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، عمر شریف نے انڈسٹری کے لیے بہت کام کیا۔
ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما نے الوداع عمر شریف کہہ کر اپنے دکھ کا اظہار کیا
جبکہ مراد رضا نے عمر شریف کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیا ۔ آپ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ عمر شریف کی وفات کی خبر سن کر دل افسردہ ہے رنجیدہ ہے شدید دکھ میں ہے ایسا فنکارسینکڑوں سالوں میں ایک پیدا ہوتا ہے
جونی لیور نے سما نیوز سے بات کرتے ہوٸے کہا کہ عمر شریف جیسا فنکار دوبارہ پیدا نہیں ہو گا۔ ان کے ساتح بتایا وقت کبحی بھلایا نہیں جا سکتا
دلیر مہدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوٸے کہا عمر شریف کا کام ہمیشہ یاد رکھا جاٸے گا۔
واضح رہے کہ  تھیٹر، سٹیج، فلم اور ٹی وی کے ساتھ ساتھ عمر شریف اپنی طرز کے واحد اداکارتھے جنہیں آڈیو کیسٹ کے ذریعے ملک گیر مقبولیت ملی اور ان کی مقبولیت پاکستان سے نکل کر سات سمندر پار تک پھیل گئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts