ڈی جی رینجرز کا جامعہ این ای ڈی کا دورہ، طلباء کے سوالات کے جواب

ڈی جی رینجرزمیجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے این ای ڈی یونیورسٹی کادورہ کیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش حشمت اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرزکو کا استقبال کیا اور جامعہ آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔

 

ڈی جی رینجرز جنرل افتخار حسن چوہدری طالب علموں کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے سوالات کے جواب دئے۔ این ڈی یونیورسٹی کے طلباء نے کراچی میں امن کی صورتحال ، معاشی اور معاشرتی مسائل میں رینجرز کے کردار پر سوالات کئے۔

 

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ نے نوجوان نسل میں قومی سوچ، اخلاقی اقدار اور معاشرتی ذمہ داری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts