ڈیڈلائن ختم ہونے میں 2 دن باقی، غیرقانونی طور پر مقیم 80 ہزار سے زائد افغان باشندے واپس روانہ ہوچکے ہیں

حکومت پاکستان نے غیر قانونی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ جسکے ختم ہونے میں اب صرف 2 دن باقی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر افغان باشندوں کی روزانہ کی بنیاد پر وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، 28 اکتوبر کو 4572 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 4572 افغان شہریوں میں 1292 مرد، 668 خواتین اور 2612 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 174 گاڑیوں میں 149 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اب تک 81 ہزار 974 افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں اسکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے پہلے مرحلے میں دستاویزات نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ 

گرفتارغیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ہر کیمپ میں رجسٹریشن ڈیسک پر ایف آئی اے کا عملہ مصروف عمل رہے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کا سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts