ڈیفنس میں زیرتعمیرعمارت کی چھت گرگئی، ایک مزدور جاں بحق

کراچی کے پوش علاقہ ڈیفنس میں خیابان نشاط پر عمارت کی چھت کی تعمیر کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے کے نتیجہ میں متعدد مزدو ملبے تلے دب گئے جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق خیابان نشاط میں عمارت کی چھت کی تعمیر کے لئے شٹرنگ ڈالی جارہی تھی کہ اچانک پوری شٹرنگ نیچے آگری۔ عمارت کی تعمیر کے لئے موجود متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔

 

حادثہ کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق ملبے تلے دبنے سے ایک مزدور زندگی کی بازی ہار گیا جسکی لاش کو ریسکیو ورکرز نے ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts