Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈیفنس میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کا قتل، پولیس گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی، 2 افراد زیرحراست

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بڑے بھائی اور بھتیجے کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کا سراغ لگالیا۔ دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کے مالک تک پولیس پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعے میں استعمال کی جانے والی گاڑی قانونی ہے اورکئی مرتبہ فروخت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی جس کے زیر استعمال تھی اسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، مجموعی طور پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ لگتا ہے، ڈیفنس میں ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے، پولیس مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرانے کا انتظار کر رہی ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts