پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ کراچی میں دو بار ڈکیتی کی واردات ہوئی جو کافی دلچسپ تھی۔ ایک مرتبہ ڈکیت پہچاننے کے بعد موبائل فون واپس کرگئے۔
پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ کراچی میں انکے ساتھ 2 مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں سے ایک مرتبہ ڈکیت موبائل فون واپس کرگئے۔
اعجاز اسلم نے بتایا کہ وہ اور انکا دوست اسٹوڈیو کی بلڈنگ سے باہر آئے اور گاڑی میں بیٹھنے لگے تو دو لڑکے آگئے جو بالکل جوان تھے، گن دکھا کر کہنے لگے نکالو جو ہے، میں نے موبائل نکال کردیا تو اس نے مجھے دیکھا اور چونک گیا، کہنے لگا ارے معاف کردیں اعجاز بھائی، معاف کردیں میں تو آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔
اعجاز اسلم نے بتایا کہ ان ڈکیتوں نے میرا فون واپس کردیا تو میں نے ان سے کہا میرے دوست کا بھی دے دو تو انہوں نے دے دیا۔
دوسری واردات سے متعلق اعجاز اسلم نے بتایا کہ میرے ساتھ دو مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، ایک بار رمضان میں سنسان سڑک تھی، میں کھڑا ہوا تھا اور میرے بچے اندر دکان میں کچھ کتابیں لینے گئے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا میں نے لوگوں کو آتے دیکھا لیکن میں جا نہیں سکا کیونکہ بچے اندر تھے، انہوں نے آتے ہی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کا کہا، ڈاکو سمجھے میں جنید جمشید ہوں، انہوں نے مجھ سے کہا جنید بھائی۔
اداکار نے کہا شیشہ نیچے ہوتے ہی ڈاکوؤں نے کہا ارے آپ تو اعجاز بھائی ہیں، اعجاز بھائی آج ہم آپ کا فون لے جائیں گے، میں نے دے دیا، پھر گاڑی کی چابی مانگی جو انہوں نے نیچے رکھ دی اور پھر چلے گئے۔