ڈکیتی کے دوران خاتون سےزیادتی کرنے والے ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو انصاف مل گیا۔ سرجانی ٹاؤن میں ہی پولیس مقابلے کے دوران دو ڈکیت مارے گئے۔ دونوں ڈاکو 13 فروری کو ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث تھے۔


پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس اور بھینس کالونی کے درمیان سیکٹر 14 میں ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تو پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونون ڈکیت مارے گئے۔


مرنے والوں کے قبضے سے  موٹر سائیکل اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئیں۔  ابتدائی طور پر ایک ملزم کی شناخت پیر بخش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ مرنے والا ملزم پیر بخش عادی جرائم پیشہ عناصر ہے ۔

پولیس  کے مطابق 13 فروری 2022 کو سرجانی ٹاون کے علاقے میں ایک گھر میں ڈکیت داخل ہوئے جنہوں نے واردات کے دوران لڑکی سے  زیادتی کرنے کے بعد گھر سے نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے تھے۔


ایس ایچ او حاجی ثناء اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والوں نے مرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا اور بتایا کہ یہ وہی ملزمان ہیں جنہیوں نے گھر میں واردات کے ساتھ زیادتی کی تھی۔


مرنے والے دونوں ملزمان کے دو ساتھی اور تھے جو گھر سے باہر کھڑے ہوکر نگرانی کررہے تھے۔ پولیس نے مرنے والے ایک ملزم شناخت معلوم کرنے کے لئے بائیو میٹرک کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسکی شناخت کے ساتھ ساتھ مفرور ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts