عالمی ادارہ صحت نےکراچی کے ہائی رسک علاقوں کے لیے 25 موٹر بائیکس اور ضروری طبی سامان محکمہ صحت کو فراہم کی ہیں ۔
اس حوالے سے کراچی میں منعقدہ تقریب میں وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،عالمی ادارہ صحت پاکستان ہیڈ آف مشن ڈاکٹر پالیتا مہی پالا اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ ان موٹربائیکس کےذریعے یوسیز میں باآسانی نقل و حمل ہوسکے گی ، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہ نے اس موقع پرکوویڈ ویکسینیشن موبائل مہم کا بھی افتتاح کیا۔