ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ، قیمت 210 روپے سے تجاوز کرگئی

عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے اختتام پر کاروبار کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ڈالر کی قدر بھی ایک بار پھر بڑھنے لگی۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا جسکے بعد ایک ڈالر کی قیمت 210 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر کا ریٹ 209 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے ہو گیا ہے۔

گزشتہ ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 212 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم چینی کنسورشیم کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں ساڑھے 7 روپے تک کمی ہوئی۔

پانچ جولائی کواسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مئی میں آنے والے ڈالرز میں 32 فیصد اضافہ ہوگیا۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک رقم 4.6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اکاؤنٹ سسٹم سے گزشتہ 22 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts