Search
Close this search box.

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں قیمت 220 روپے ہوگئی

پاکستان میں کاروباری مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انٹربینک میں  22 ستمبر سے مسلسل کمی ہورہی ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کے مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 94 پیسے کی ہوئی اور ڈالر 220 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 22 ستمبر سے مسلسل کم ہورہی ہے اور کاروباری مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اب تک 19 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم اس وقت مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42323 پر آ گیا ہے۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں