Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں قیمت 288.50 اور اوپن مارکیٹ میں 292 روپے ہوگئی

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے باعث معیشیت دباؤ کا شکار ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسٹاک ایکسچینج اور کرنسی مارکیٹ میں بھی اثرات نظر آرہے ہیں۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوگیا اور اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک درآمدکنندگان کو ڈالر 290 روپے میں مل رہا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 292 روپے میں ہورہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 325 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts